U sent it on Feb 23, after expiry of deadline
Referred back
File name is wrong
U should have to give figures facts, how many clubs are registered with divisional cricket board etc
File name is wrong
U should have to give figures facts, how many clubs are registered with divisional cricket board etc
In old city areas, Latifabad, ect
آج کل حیدرآباد میں کرکٹ کی سرگرمیاں اور کلب سے
سید نجف علی شاہ
SYED NAJAF ALI
Article-MA-Roll#57
حیدرآباد میں ایسے بہت سے کلب ہیں جس میں بہت ہی زیادہ ہنر مند لڑکے موجود ہیں کہنے کو تو حیدرآباد شہر ایک چھو ٹا سا شہر ہے لیکن یہاں لڑکوں میں کرکٹ فیور بہت ہے مثلاٌ بچوں کے ساتھ بڑے بھی اس کھیل کا جنون رکھتے ہیں یہاں تک کے رمضان المبارک میں نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کرائے جاتے ہیں جو رات دیر سحری تک چلتے ہیں ان ٹورنامنٹ میں صرف عام لوگ ہی نہیں بلکہ بڑی بڑی شخصیات مثلاًسیاسی اور سماجی سیلبر ٹی اور ساتھ ہی ساتھ قانون نافذکر نے والے ادارے بھی ان ٹورنامنٹس میں حصہّ لیتے ہیں جب کہ گرمیوں میں ٹیپ بول پر میچ کرائے جاتے ہیں اور سردیوں میں ہارڈ بول پر میچز کرائے جاتے ہیں۔"اب ہم بات کر تے ہیں کلب کرکٹ کی" حیدر آباد میں ایک ایسا کلب ہے جو خان گراؤنڈ کے نام سے جانا جاتا ہے یہ کلب حیدرآباد کا سب سے بڑے قبرستان ٹنڈویوسف کے قریب ہی واقع ہے اس خان کلب میں جس میں ٹیلینٹیڈلڑکے ہیں اسی کلب سے دو نوجوان کرکٹر انٹرنیشنل کرکٹ کیلئے منتخب کیئے گئے ہیں یہ دونوں نوجوان جو فخرِ حیدرآبا د ہیں ان کا نام (شرجیل خان)اور(محمد حسنین)ہیں ان دونوں نے انٹر نیشنل کرکٹ میں بہت نام کمایا ہے جیسے کے شرجیل خان نے اپنی بیٹنگ پاور سے پوری پاکستانی ٹیم کی شان میں اضافہ کیا ہے انہوں نے اپنی بیٹنگ سے پاکستانی ٹیم کو ہر میدان میں سے فتح ہمکنار کروایا ہیں اور جہاں تک کے محمد حسنین کی بات ہے تو انہوں نے اپنے بولنگ کا جادو دکھا کر اپنی مدا حوں کے دل جیتے محمد حسنین نے 19سال کی عمر میں اپنی شاندار بولنگ کے جوہر دکھائے اور محمد حسنین نے پاکستان سپر لیگ میں بہت سے اعزازات حاصل کیے اور اس کرکٹ کلب کے اونر /کو چ محمد اقبال ملک خان ہیں۔ "اب بات کر تے ہیں ایان کرکٹ کلب"یہ کلب لطیف آباد نمبر08 میں واقع ہے کہ اس میں بھی بہت سے ہنرمند لڑکے شامل ہیں اس اکیڈمی سے تو میں بھی کھیلتا ہوں ایک بولر کی طرح آف ا سپینر میں ہر ہفتے کو کرکٹ کی پریکٹس کر تا ہوں اور اتوار کو ہماری کرکٹ ٹیم مینجمنٹ میچ آرگنائزکراتی ہیں میں اپنی ٹیم کا وائس کپتان ہوں اور ہمارے کوچ کا نام محمد شاکر ہے اور شکیل کے کے جوکہ ایان کرکٹ کلب کے اونر ہیں اس کے ساتھ ہی اسٹوڈنٹ جیم خانہ کرکٹ کلب بھی شاکر بھائی کا ہے مگر یہ جیم خانہ کرکٹ کلب سینئر ز کا ہے اور ایان کرکٹ کلب جونیئرز کا ہے اور اسٹوڈنٹ جیم خانہ کر کٹ کلب گل سینٹر پر واقع ہے۔
" ایسا ہی ایک اور کرکٹ کلب ہے جس کا نام تاج ولی ہے " جوکوہسار میں واقع ہے یہ کرکٹ کلب بھی بہت مشہور ہے اس ہی کلب سے ایک اور پلیئر انٹرنیشنل کرکٹ ٹیم کے لئے نامزد کیا گیا تھا اور اس مشہور کرکٹر کا نام" گل بدین " ہے اس نے پاکستانی Under/19میں بیسٹ فیلڈنگ میں چوتھے نمبر پر اعزازی تمغہ حاصل کیا تھالیکن اس کانام پاکستانی انٹرنیشنل ٹیم میں نام ضروری آیا تھا زمبابوے کے خلاف لیکن صحت ناثاز ہونے کے باعث میچ میں نہیں کھلایا گیا تھا۔"ٹیب بول کرکٹ کی بات"اگر ٹیب بول کی ہم بات کریں تو ایسی بہت سی مشہور و معروف اور نامی گرامی ٹیمیں موجود ہیں جن میں بلوچ اسپورٹ، نائٹ رائیڈرز، حیدرآباد را ئلز سیّد اسپورٹس اور ایگل اسپورٹس بھی شامل ہیں بلوچ اسپورٹس نے بہت سی کامیابیاں اپنے نام کی ہیں اکثر نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ میچ میں بلوچ اسپورٹس فاتح رہی ہے بلوچ اسپور ٹس کے اورنر اورکوچ محمد عدنان شیخ ہیں۔ اسی طرح ہمیں چاہیے کہ ہم حیدرآباد میں کرکٹ کو زیادہ سے زیادہ پھیلائیں اور
میڈیا کی مدد لے کر کرکٹ کے نوجوانوں کو حیدرآباد کی چھوٹی سی چھوٹی جگہ سے تما م ہنر مند لڑکوں اور لڑکیوں کو منظرِ عام پر لیکر آئیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ
سے گزارش ہے کہ وہ پاکستان میں کرکٹ کی راہیں ہر کسی کے لئے ہموار کریں۔
ویسے تو پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کی واپسی ہوگئی جو کہ بحیثیت پاکستانی
حیدرآباد کی عوام کے لئے بھی خوش آئند بات جس کے لئے ہم کرکٹ بورڈ اور تما م اس میں اہم کر دار ادا کرنے والوں کو حیدرآباد کی طرف سے مبارک بات پیش کر تے ہیں اور اس کے ساتھ پاکستان کرکٹ بورڈ سے گزارش بھی کرتے ہیں کہ حیدرآباد میں بھی انٹرنشنل کرکٹ کو واپس لانے اور حیدرآباد میں میچز کرانے کے لئے جلد از جلد اقدامات کریں حیدرآباد کا نیاز اسٹیڈیم جو کہ تباہ حالی کا شکار اس کو بھی آباد کیا جائے حیدرآباد کی عوام اور یہاں کے نوجوان جن میں ا حساس محرومی بڑھ رہا ہے اُس کو ختم کرنے کے لئے حکومت ِ پاکستان اور چیئر مین کرکٹ بورڈ جلد از جلد اقدامات کریں اور اسٹیڈیم کی بہتری کے لئے احکامات صادر فرمائیں تاکہ حیدرآبا د کی عوام کو ایک اچھا انٹر ٹینمِنٹ حاصل ہوسکے۔ہم اُمید کرتے ہیں کے ہماری اس درخواست پر خاص طور پر نظرِ ثانی فرماکر ہمیں شکریہ کا موقع فراہم کریں گے۔
No comments:
Post a Comment